ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی کو پہلا فلپ کوٹلر صداتی ایوارڈ پیش کیا گیا 

وزیراعظم نریندر مودی کو پہلا فلپ کوٹلر صداتی ایوارڈ پیش کیا گیا 

Mon, 14 Jan 2019 22:16:24    S.O. News Service

نئی دہلی14جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی کوآج سات لوک کلیان مارگ نئی دہلی میں پہلے فلپ کوٹلر صدارتی ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔اس ایوارڈ میں دراصل عوام ،فائدہ اور سیارہ یعنی کرۂ ارض پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ملک کے لیڈرکو پیش کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے سپاس نامے میں کہاگیاہے کہ : نریندر مودی کا انتخاب ملک وقوم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے لئے دیا گیا ہے۔وطن عزیز ہندوستان کے لیے ان کی بے لوث خدمات اور ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں غیر معمولی ،معاشی ،سماجی اور تکنیکی ترقی ہوئی ہے۔ سپاس نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی لائق وفائق قیادت میں ہندوستان کو جدت طراز کام کاج میں بہتر اور مستند مینوفیکچرنگ ( میک ان انڈیا ) کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی ،اکاؤنٹنگ اور فائننس جیسی پیشہ ورانہ خدمات میں عالمی مرکز کی شناخت حاصل ہوئی ہے۔اس سپاس نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی تصورساز قیادت کا نتیجہ ڈجیٹل انقلاب بشمول یونیک آئیڈینٹی فکیشن نمبر سماجی مفادات اور مالیاتی شمولیت کے لیے آدھار سمات ڈیجیٹل انڈیا کی صورت میں ظاہر ہوا ہے ،جس سے کاروبار ، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور اکیسویں صدی کے ہندوستان کے لئے ڈھا نچہ جاتی سہولیات کی تعمیر کی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔ سپاس نامے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا ،اسٹارٹ اپ انڈیا ،ڈجیٹل انڈیا اور سووچھ بھارت جیسے لائق تحسین اقدامات کاذکرکیا گیا ہے ،جنہوں نے ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ اور کاروبار کی پسندیدہ منزل مقصودبنادیا ہے۔واضح ہوکہ پروفیسر فلپ کوٹلر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلاگ اسکول آف منیجمنٹ میں مارکیٹنگ کے معروف پروفیسر کی حیثیت سے فائز ہیں۔ اپنی خرابی صحت کی بنا پر انہوں نے امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ڈاکٹر جگدیش سیٹھ کو یہ ایوارڈ پیش کرنے کے لیے مامورکیاہے۔


Share: